لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی بھی کیا، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔
جج اعجاز احمد بٹر نے ریماکس دئیے کہ کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کر کے ضمانتیں خارج کردوں۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔