سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 13 July,2023 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں، چیف جسٹس نے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا، سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون بننے سے قبل ہی معطل کر دیا تھا۔