پاکستان اور چین کا تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ

Published On 13 July,2023 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور چین کے گرینڈ ویو انسٹی ٹیوشن میں معاہدہ طے پائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اکیڈمک کو آپریشن معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی ہے، کابینہ سے وزارت دفاع کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، وزارت خارجہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی نے معاہدے پراعتراض نہیں کیا۔

وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے معاہدے کی حمایت کر دی جبکہ وزارت قانون وانصاف سے بھی معاہدے کی مسودے کی توثیق کروا لی گئی ہے، معاہدے کے تحت تعلیم، اکیڈمک اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔