اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دیدی، انتخابات کیلئے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔