اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 جون تک ملک بھر کے ووٹرز بارے تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہو گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 18 تا 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 26 تا 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہو گئی۔
ملک میں 36 تا 45 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 397 ہو گئی، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہو گئی۔
خیبر پختوانخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 221 جبکہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔