خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Published On 08 July,2023 02:16 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 اگست کو ہوگی، انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک فیصلے جبکہ حتمی فہرست 2 اگست تک جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کیے جائیں گے۔