الیکشن کمیشن سائبر سسٹم پرحملہ، سکیورٹی الرٹ جاری

Published On 07 July,2023 01:57 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں، جس کے بعد جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولیں، ای میلز کھولنے سے اہم  معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔

سرکلر میں الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظرانداز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔