اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتیں آمدنی، اخراجات، واجبات اور فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق مکمل ریکارڈ جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس آڈٹ اور چارٹڈ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ بھی جمع کرانا ہو گی، ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہ حاصل کرنے سے متعلق سرٹیفکیٹ بھی جمع لازمی دینا ہوگا۔