اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے، شہری اپنے ووٹ کی معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
A Public Service message of Secretary ECP Mr. Omar Hamid Khan regarding Voter registration as 13th July is the last date for registration, deletion, correction or transfer
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) June 24, 2023
Of your vote”#ECP #8300 #vote pic.twitter.com/d95LCpMtg4
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر آئیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فارم پُر کر کے متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کے اندراج کا یہ آخری موقع ہے۔