اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی شفافیت اور انتخاباتی عمل کے مشاہدہ کیلئے قومی اور بین الاقوامی مبصرین کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین کیلئے ایک جامع ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے، ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی مبصرین کیلئے دعوت نامے اگست 2023 کے وسط تک شروع کر دیئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے بین الاقوامی دعوت نامے بھیجے گا، بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام کہانیاں اور افواہیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔