اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر برہم ہوگئے۔
اس حوالے سے چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے متعلقہ افسر کو عدالت طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کئے گئے ہیں، چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلیئر آرڈر ہے کہ چھٹیوں میں صرف ضمانت، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے نمائندے کو کہیں فوری عدالت میں پیش ہوں۔