پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے ہی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی حمایت کر دی

Published On 24 July,2023 04:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے ہی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ہٹانے کی حمایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد ارکان نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کی حمایت کی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے ایم کیو ایم نے ریکوزیشن جمع کرائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے بھی ریکوزیشن پر دستخط کر دئیے ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کیلئے مطلوبہ ارکان کی حمایت مل گئی ہے، ایم کیو ایم کی نامزد اپوزیشن لیڈر کیلئے دیگر ارکان کی درخواست کل تک جمع ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، ایم کیوایم پارلیمانی لیڈر نے ایوان میں غیر رسمی انداز میں ذکر کیا ہے۔