قصور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج سیلاب میں بہہ کر انڈیا کی طرف سے گونگا، بہرا شخص پاکستان کے شہر قصور پہنچ گیا۔
رینجرز اہلکاروں نے پولیس کے ذریعے گونگے بہرے شخص کو ایدھی سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، زیر تحویل شخص نے ہاتھ پر ہندی میں نام لکھوا رکھا ہے اور اشاروں سے ہندو دیوتا ہنومان کا پجاری بتاتا ہے۔
گونگا بہرا شخص کسی بھی طریقے سے اپنا نام ، علاقہ لکھنے اور نشان دہی کرنے سے قاصر ہے، اپنوں سے ملنے کے لیے ہاتھ جوڑ کر اشاروں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ مجھے میرے گھر پہنچایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایدھی کے ملازمین زیر تحویل شخص کو لاہور سینٹر میں منتقل کر دیں گے۔