وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر کراچی روانہ

Published On 26 July,2023 12:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر کراچی کیلئے روانہ ہوگئے ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات کا امکان ہے اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مراد شاہ، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کراچی کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے، ان کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔