اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو یکم اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
سابق وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی بنی گالا رہائش گاہ ارسال کر دیا گیا۔