بہاولپور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن نے سابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری کی ہاؤسنگ کالونی، فرنیچر فیکٹری اور پلازہ سیل کر دیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیساتھ ملکر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ایم پی اے سمیع اللہ کی ملکیتی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی بھی سیل کر دی جبکہ ہاؤسنگ کالونی میں بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ہے، سابق ایم پی اے کا ملکیتی ففتھ ایونیو پلازہ بھی سیل کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر شدہ مقبول فرنیچر فیکٹری کو سیل کر دیا ہے، سمیع اللہ چودھری نے فرنٹ مینوں چودھری شکیل، مہتاب حسین اور رفیق آرائیں کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کیں، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔