اسلام آباد: (عادل تنولی) تھانہ سنبل کے علاقے میرا ہکو کچی آبادی میں زہریلے کھانا کھانے سے دوبچے جاں بحق جبکہ تیسرا ہسپتال داخل ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں بچوں کے خاندان کا تعلق چنیوٹ سے ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ نادیہ اور اڑھائی سالہ علی شامل ہیں۔
بچوں کی والدہ کی اطلاع پر سنبل پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔