جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک ہے: نواز شریف

Published On 30 July,2023 09:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکا قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

میاں نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔