اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو الگ الگ ٹیلی فون کر کے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کا عہد ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ دھماکہ: مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی، وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی ٹیلی فون کر کے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔