شہباز شریف شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published On 28 July,2023 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی، شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے صدر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظہبی پہنچے تھے، اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔