اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بابوسر سر ٹاپ کے قریب وین کے المناک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔