اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کریں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کی ارکان کے ساتھ مشاورت ہے، کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کر دی جائیں گی۔