کشمور: (دنیا نیوز) گیھلوپور کچے میں پولیس نے آپریشن تیز کر دیا، پولیس اور ڈاکوؤں میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
ایس ایس پی کشمور کے مطابق علاقے میں آپریشن شر اور کوش سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا جا رہا ہے۔
آپریشن میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہےجبکہ پولیس کے سپیشل فورس سمیت 200 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر کے اگ لگا دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
آپریشن کے دوران شہر اور گرد نواح میں تمام موبائل نیٹ ورک سروس کو بھی بند رکھا گیا ہے ۔