کراچی میں غیرت کے نام پر شوہر قتل، بیوی زخمی

Published On 31 July,2023 10:24 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر قتل کے باعث پیش آیا  ہے، فائرنگ کرنے والا شخص زخمی خاتون کا بھائی اور مقتول کا سالہ ہے، خاتون اور مرد نے پسند کی شادی کی تھی۔

شوہر اور بیوی کی شناخت محمد صفدر اور عذرا بتول کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ایس پی گلشن عزیر احمد نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، انہوں نے کہاکہ اہل خانہ نے جوڑے کو کھانے کی دعوت پر بلایا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی عباس نے اپنی بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔