کراچی : سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 5 مشتبہ افراد زیرحراست

Published On 30 July,2023 10:01 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار کومبنگ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن سہراب گوٹھ اور گلشن معمار کے اطراف علاقوں میں کیا گیا، انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 152 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ۔

حکام کاکہنا ہے کہ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی منتقل کیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو مزید تصدیق کیلئے متعلقہ تھانہ کے سپرد کردیا گیا ۔