کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 2مشتبہ افراد زیر حراست

Published On 28 July,2023 11:03 am

کراچی :(دنیانیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کر کے 2 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے79 مشتبہ افراد کوچیک کیاگیا، آپریشن کےدوران 2مشتبہ افراد کو مزید تائیدو تصدیق کیلئے متعلقہ تھانہ سرجانی کےحوالےکردیا گیا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ شخص سےتھانہ پریڈی کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ، سی ٹی ڈی یہ کارروائیاں رواں ماہ شہرکےمختلف حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیادپرجاری رکھےگی۔