کراچی : ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں

Published On 27 July,2023 02:44 pm

کراچی: (دنیانیوز) رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز تحقیقاتی حکام نے حاصل کرلیں ۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واردات میں موٹر سائیکل اورکار سوار ملزمان ملوث ہونےکا شبہ ہے، موٹر سائیکل پر2افراد گاڑی کے گھر سے نکلنے کے بعد سےمشکوک حالت میں قریب نظر آئے ، فوٹیجز میں ایک کرولا کاربھی مشکوک اندازمیں گاڑی کےپیچھےنظرآتی ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اکرم ابڑو سمیت گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے جہاں ڈیفنس میں تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا، خصوصی ٹیم فوٹیجز اور شواہد کا جائزہ لے کر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی ڈیفنس میں فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا ، فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔