کراچی : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک

Published On 26 July,2023 10:00 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے ، ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا ۔ 

 پولیس کے مطابق ملزمان سے کیش، موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمدکر لیاگیا ہے ۔ 

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد جبکہ ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔