کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار زخمی

Published On 26 July,2023 03:34 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس خیابان شمشیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان شمشیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔