مریدکے: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے کار سواروں کو زبردستی روکنے کیلئے فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ سلامت پورہ ریلوے پھاٹک پر پیش آیا، دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے کار سواروں کو زبردستی روکنے کی کوشش کی، کار کےنہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
دوسری جانب کار سواروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے افراتفری میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہوگئے، سٹی پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔