ننکانہ صاحب: گھریلو تنازعہ پر بیٹا قتل، باپ شدید زخمی

Published On 24 July,2023 06:51 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) گھریلو تنازعہ پر نوجوان قتل جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ پیپل والا چوک میں پیش آیا جہاں ملزم نے چھریوں کے وار سے چچا زاد بھائی محمد ادریس کو قتل کردیا جبکہ چچا محمد حفیظ کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم نور مصطفی کا اپنے چچا محمد حفیظ سے گھریلو تنازعہ تھا، مقتول محمد حفیظ کا اکلوتا بیٹا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔