کراچی: شہریوں نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا

Published On 23 July,2023 01:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شہریوں نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان مقابلے کا واقعہ پیش آیا ہے، شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کی شناخت نذیر اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے زخمی ملزمان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون کے علاوہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔