منگھو پیر: (دنیا نیوز) گل آباد گوٹھ میں کاروکاری کے الزام میں سفاک ملزم نے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کی ناک کاٹ ڈالی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں منگھو پیر تھانے میں درج کر لیا گیا، لڑکی کے مطابق اس کے شوہر نے کاروکاری کا الزام لگایا، لڑکی کے شوہر کے بھائی نے لڑکی کی ناک کاغذ میں لپیٹ کر لڑکی کے والد کے حوالے کی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی ناک اس کے شوہر نے اپنے بھائیوں کےساتھ مل کر چھری سے کاٹی، پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔