کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، سٹریٹ کریمنل گرفتار

Published On 21 July,2023 12:47 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے نقدی رقم اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔