اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر بیوی نے خاوند کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود ظفر کالونی میں پیش آیا جہاں ثناء نامی خاتون نے گھریلو ناچاکی کی بنا کر تیز دھار آلے سے خاوند کو بے دردی کیساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جو کہ صمدپورہ کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر کا قتل گھریلو ناچاکی پر کیا، شاہد اور ثناء کے تین بچے تھے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول شاہد کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمہ ثناء سے مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔