گھوٹکی : ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلہ ، مبینہ ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی

Published On 20 July,2023 09:41 am

گھوٹکی : (دنیا نیوز) رونتی کچہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذرآتش کردیا، ہلاک ڈاکوکی شناخت فرید شرکے نام سے ہوٸی ہے جبکہ زخمی ڈاکوکا نام شیروشر بتایا جارہاہے۔

پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی کی گٸی، ڈاکوکی لاش اور زخمی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔