کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کراچی زبیر نذیر شیخ کے مطابق ایاز نامی شخص ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا کہ وہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی۔
زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو کسی نے پیچھے سے انہیں پتھر مارا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران ایک گولی ایاز کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔