لون کمپنی کی بلیک میلنگ، گرفتار ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 18 July,2023 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آن لائن لون کمپنی کی بلیک میلنگ سے شہری کی ہلاکت کے معاملے پر عدالت نے گرفتار ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

کیس کی سماعت ڈیوٹی جج راولپنڈی نوشین زرتاج نے کی، ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزمان سے مزید ڈیوائسز، موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کرنے ہیں، آن لائن لون کمپنیوں کی بلیک میلنگ سے مزید متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایف آئی اے نے عدالت کو مزید بتایا کہ غیرقانونی آن لائن لون کمپنیوں کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد آن لائن لون کمپنیوں کے گرفتار 9 ملزمان کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔