حیدرآباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق یوسی چیئرمین کامل شاہ کے قتل کا مرکزی ملزم لاک اپ توڑ کر جیل سے فرار ہوگیا۔
قتل کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی، پولیس حکام نے فرائض میں غفلت برتنے پر 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
3 ماہ قبل کامل شاہ کو گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، چار روز قبل کامل شاہ کے مرکزی قاتل کی گرفتاری پر پولیس نے ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی تھی۔