کراچی : ڈیفنس خیابان بدر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Published On 18 July,2023 02:11 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر میں پولیس نے بنگلےمیں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان بدر میں بنگلے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو گرفتار کر لئے گئے، گرفتار کئے جانے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔