اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اسلام آباد پولیس نے 3 روز کی کوششوں کے بعد مارگلہ ہلز ٹریل تھری زیادتی کیس کے نامزد ملزم کوگرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی ، پولیس نے ملزم کو رات گئے گرفتار کیا ہے۔
مارگلہ ہلز ٹریل تھری میں خاتون کو 13 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، درج ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔