اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ موڑ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گولڑہ موڑ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔