اسلام آباد: خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

Published On 07 July,2023 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ایف 9 پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایف 9 پارک سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ اسلام آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی، خاتون سے رابطے میں ہیں اور ملزم کی تلاش کر رہے ہیں،

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ عوام سے گزارش ہے کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو بتائے، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔