اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عنصر محمود نامی پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شہید اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ شہید پولیس اہلکار عنصر محمود پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جلد از جلد وقوعہ کی ہر زاویے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی پمز ہسپتال آمد۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 5, 2023
آئی سی سی پی او نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی۔
تفتیشی ٹیم کو جلد از جلد وقوعہ کی ہر زاویے سے تفتیش کرنے کی ہدایت۔
وقوعہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے… pic.twitter.com/HUQR6RtaXo
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ وقوعہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔