اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پمز ہسپتال میں کی نئی ایمرجنسی میں فوری طور پر 9 نئے اے سی نصب کر دئیے گئے۔
ترجمان ای ڈی پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ 6 اے سی پرانی ایمرجنسی میں انسٹال کر دئیے گئے، انتظامیہ ہیٹ سٹروک کے باعث پمز میں 4 لوگوں کی ہلاکت کی خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پمز میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چار ڈیڈ باڈیز لائی گئی تھیں، خدشہ ہے کہ یہ لوگ ہیٹ سٹروک کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ڈیڈ باڈیز پمز میں لائی گئیں۔
ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ پمز انتظامیہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، پمز انتظامیہ مریضوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔