اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گٹر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ٹین فور میں پیش آیا جہاں ایک بچہ گٹر میں گرگیا جس کو نکالنے کے لئے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گٹر میں گرنے کے باعث پچاس سالہ عبدالرحمٰن اور چودہ سالہ بیٹا ارشد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ٹیم نے باپ بیٹے کی لاشیں باہر نکال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی بعد دونوں میتیں انکے لواحقین کے سپرد کردی جائیں گی۔