اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ای الیون میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں سیکٹر ای الیون میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو واردات کے بعد ایک فلیٹ میں گھس گئے تھے جن کا گھیراؤ کیا گیا اور بعدازاں انہوں نے خود کو سرنڈر کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا ہے۔