کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے ریٹائرڈ ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔\
افسوسناک واقعہ کندھ کوٹ میں غوثپور تھانے کی حدود گاؤں مارک بھیو کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر نورالٰہی سندرانی موقع پر دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مسلح ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نور الٰہی کو لوٹنے کے ارادے سے فائرنگ کی۔