قصور: (دنیا نیوز) شہر کے گردونواح میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 8 سالہ بچی اور ایک 14 سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا۔
منڈی عثمان والا کے علاقہ کوٹ غلام محمد سے ننھی نور فاطمہ لاپتہ ہوگئی، 8 سالہ نور فاطمہ گھر سے دکان پر گئی اور واپس نہ آ سکی۔
دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کے علاقہ قادر آباد سے دوستوں کے ساتھ نہانے گیا زین حسن بھی لاپتہ ہوگیا، 14 سالہ زین نجی سوئمنگ پول میں نہانے گیا تھا جو کہ تاحال گھر واپس نہیں آیا۔
پولیس تھانہ صدر اور منڈی عثمان والا نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے دونوں واقعات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔