ملتان: ڈولفن اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 16 July,2023 05:03 pm

ملتان: (دنیا نیوز) لودھی کالونی کے قریب ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لودھی کالونی کے قریب ناکے پر نا رکنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے حماد نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ حماد میپکو کا ملازم تھا، نوجوان بے گناہ ہے پولیس نے ظلم کیا، انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ماد ریکارڈ یافتہ ملزم ، تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، حماد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔